شریعہ ایڈوائزر
مفتی محمد فرحان فاروق
شریعہ ایڈوائزر(مشیر)
تعارف و خدمات
مفتی محمد فرحان فاروق پاکستان کے معروف دینی ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک قابل اور مستند اسلامی اسکالر (عالم دین) ہیں۔
آپ اسلامی علم اصول قوانین (اسلامی قوانین/فقہ) میں تخصص/ پی ایچ ڈی کے مساوی ڈگری(سند) کے حامل ہیں اور اسلامی مالیات سے متعلق اجتماعی مسائل کا حل شریعت کی روشنی میں پیش کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
مفتی فرحان ایک مستند آڈیٹر(محاسب) بھی ہیں۔ آپ نے اکاؤنٹنگ اینڈآڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز(AAOIFI) کے تیار کردہ شریعہ اسٹینڈرڈزکی ڈگری ”سینٹر فاراسلامک اکنامکس“ (CIE) (مرکز
الاقتصاد اسلامی) (جو جامعہ دارالعلوم کے زیر انتظام ہے) سے حاصل کی ہے جو اسلامی معاشیات اور بلاسود بینکاری نظام کے لئے رہنما ئی اور تربیت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔
پ، اس وقت ونڈو تکافل آپریشنز سے وابستہ ہیں۔ آپ نے 2015کے وسط میں بطور شریعہ ایڈوائزر (مشیر)،یونائیٹڈ ونڈو تکافل آپریشنز میں شمولیت اختیار کی، جہاں آپ تکافل آپریشنز سے متعلق تمام امور،دسستاویزات اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتے ہیں اور ان کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔ آپ کے کلیدی فرائض اور ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:
– تکافل آپریشنز کے طریقہ کار اور عمل کی توثیق اور تصحیح اور نگرانی
– پیش آمدہ مسائل میں شرعی رہنمائی فراہم کرنا
– شرعی اصولوں سے مطابقت رکھنے والی نئی مصنوعات کی منظوری دینا
– کمپنی کے شریعہ آڈٹ کا اہتمام کرنا
– تمام دستاویزات کا جائزہ/ منظوری/اور نظر ثانی
– سرمایہ کاری کے طریقہ کار کی نگرانی
– انتظامیہ اور عملے کی تربیت
اس کے علاوہ مفتی فرحان فاروق دیگر میدانوں میں بھی تحقیقی کام بھی سرانجام دے رہے ہیں اورمخصوص پیشوں اور اداروں سے وابستہ افراد کو شرعی اصولوں کی روشنی میں ان کے مسائل کا حل فراہم کرکے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔
مفتی فرحان فاروق کی دیگر شعبہائے خدمات پر ایک نظر:
۔ اسلامی قوانین کی روشنی میں کاروبار ی اور مالیاتی مسائل کا حل
۔ تکافل
۔ حلال فوڈ (غذا)
۔ اسلامی ذبیحہ
۔ طب اسلامی
۔ زکوٰۃ کے اہنما اصول
۔ فتویٰ نویسی