یونائٹیڈانٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاںایم اے شاہد کو بہترین تکافل خدمات پر ایواڈ دیا گیا
June 21, 2015پاکستان کے پہلے ونڈو تکافل آپریشنز کی تقریب رونمائی
December 21, 2022لاہور(پ ر)دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان ونڈو تکافل آپریشنز کے ہیڈ آفس میں تکافل سے متعلق ایک تفصیلی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ،جس سے کمپنی کے شرعی ایڈوائیزر مفتی فرحان فاروق نے خطاب کرتے ہوئے تکافل کی افادیت ضرورت ،اور طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ تکافل مروجہ انشورنس کا وہ متبال طریقہ کار ہے جس میں انشورنس میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کیا گیا ہے ۔لفظ تکافل درحقیقت کفالۃ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہی یہی ہے کہ آپس میں اجتماعی طور پر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنا ،چنانچہ تکافل میں بھی تمام پالیسی ہولڈر ز تکافل وقف فنڈ میں عطیہ دیتے ہیں تاکہ بوقتِ نقصان یہ فنڈ ان کے نقصان کا ازالہ کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایک سے زائد کمپنیاں ایسی ہیں جوکہ لوگوں کو تکافل کی خدمات مہیا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی انشورنس کمپنیاں بھی ایسی وجود میں آچکی ہیں جوکہ انشورنس کے ساتھ علیحدہ سے ونڈو تکافل کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ ،اور تکافل کا یہ تمام نظام خواہ وہ مکمل تکافل کمپنی ہو یا ونڈو تکافل ہو یہ ایک شریعہ کمپلائنس سسٹم کے تحت کام کرتاہے جو کہ پاکستان کے معتبر علماء سے منظور شدہ ہے۔اور اس کیلئے باقاعدہ نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔ یونائیٹڈ ونڈو تکافل کمپنی درحقیقت یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی ایک ذیلی کمپنی ہے جوکہ تقریبا دو سال سے لوگوں کو تکافل کی خدمات مہیا کر رہی ہے ۔ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کا قیام 1959میں عمل میں آیا ،اس کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنا سفر بہت تیزی سے طے کیا اور اس کی شاخیں مشرقی اور مغربی پاکستا ن میں پھیلتی چلی گئیں ،اور آج بھی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی پاکستان کی چوتھی بڑی جنرل انشورنس کمپنی کی حیثیت سے کام کر رہی ہے ۔